}); فتاوی صدائے قلم شمارہ نمبر۳۸۳ – ابن حنبل انٹرنیشنل
دارلافتاء

فتاوی صدائے قلم شمارہ نمبر۳۸۳

تشہد میں انگلی کو حرکت دیتے رہنا کیا درست ہے ؟ سردار شریف سوہڈل ایڈووکیٹ حفظہ اللہ
جواب :تشہد میں انگلی کے بارے میں مختلف باتیں مشہور ہیں اختصار کے ساتھ مع تنقید پیش خدمت ہیں ۔۱:تشہد میں انگلی کھڑی نہیں کرنی چاہیے بلکہ دیگر انگلیوں کی طرح اس کو بھی گھٹنے پر رکھنا چاہیئے ۔یہ بات سنت کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے ۔۲:انگلی کو کلمہ تشہد پر حرکت دینی چاہیے ۔اس کا کوئی ثبوت نہیں ۔۳: انگلی کو التحیات شروع کرنے سے لے کر دونوں طرف سلام کہنے تک مسلسل حرکت دیتے رہنا چاہیے بعض اہل علم اس کے قائل ہیں ۔۴: انگلی کو التحیات شروع کرتے ہی حرکت دے کر کھڑا کر لینا چاہیے اور سلام کہنے تک کھڑا ہی رکھنا چاہیے ۔تشہد میں انگلی کی طرف ہی دیکھنا چاہیے اور انگلی کو جھکا کر رکھنا چاہیے ۔ہمارے نزدیک یہ موقف راجح ہے ۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبیﷺبیٹھتے نماز میں تو رکھتے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اور اٹھا لیتے دائیں ہاتھ کی وہ انگلی جو انگوٹھے سے ملی ہے اس سے دعا کرتے اور بایاں ہاتھ گھٹنے پر اس پر پھیلائے ہوئے‘‘اس حدیث سے واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے کہ رسول اللہﷺتشہد کے لیے بیٹھتے ہی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھا لیا کرتے تھے (صحیح مسلم )شافعی اور مالکی بعض ائمہ سے منقول ہے کہ تشہد کے آخرتک پھر انگلی اٹھائے رکھے اور انہوں نے ابو دائود کی حدیث سے استدلال کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کو اٹھایا تو پھر اس کو حرکت دیتے رہے اور دعا کرتے رہے، ابن حجر کہتے ہیں کہ مسنون ہے کہ تشہد کے آخر تک انگلی اٹھائے رکھے جبکہ ہمارے ائمہ سے منقول ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اٹھانے کے بعد پھر اس کے نیچے کرے۔ ملا علی قاری کہتے ہیں کہ پہلا قول معلول ہے۔ کیوں کہ اعادہ تب بھی ہو گا، جبکہ اس کو نیچے رکھا جائے گا۔ ابن حجر کہتے ہیں کہ انگلی اٹھائے تو کچھ جھکا کر قبلہ رخ رکھے۔(فتاویٰ علمائے حدیث جلد 3 ص 177)اس مسئلہ میں شیخ البانی رحمہ اللہ کا حوالہ بہت پیش کیا جاتا ہے ۔ سید محب اللہ شاہ راشدی ؒ نے اپنی کتاب ’’ازالۃ الاکنہ عن بعض الموضع فی تما م المنۃ‘‘میں علامہ البانی کے قول پر تعلیق لگاتے ہوئے فرماتے ہیں : میں کہتا ہوں (ابوالقاسم) کہ علامہ البانیؒ نے تکلف سے کام لیتے ہوئے تحریک سبابۃ کے متعلق کافی کلام کیا ہے، لیکن مجھے اس بات کایقین ہے کہ بلاشبہ وہ خطا پر ہیں اگر ہم یہ کہیں کہ حرکت دینے والی روایت شاذ ہے تو اس میں شک نہیں کہ ہم صواب پر ہیں،کیوں کہ عبداللہ بن زبیر ؓ کی روایت (جس میں عدم التحریک ہے) کی تائید عبداللہ بن عمر کی روایت سے بھی ہوتی ہے جسکو ابن حبان نے اپنی کتاب ’’الثقات) (ج:۷)اسناد جید وحسن سے ذکر کیا ہے جس میں ہے کہ وہ (ابن عمرؓ) انگلی سے بغیر تحریک کے اشارہ کیا کرتے تھے اور آخر میں اسکے مرفوع ہونے کا بھی اشارہ کیا ہے بہر کیف انصاف کرنا علامہ (البانی ؒ) پر عائد ہوتا ہے نہ کہ ہم پر، پھر ہمارے مسلک کی تائید مالک بن نمیرکی حدیث سے بھی ہوتی ہے جو ابوداود اور نسائی میں ہے، جس میں ہے کہ آپ ﷺ اس (انگلی) کو تھوڑا سا جھکا تے تھے اور یہ حدیث حسن ہے اور علامہ البانیؒ نے خود مالک بن نمیرکی حدیث کو صحیح سنن نسائی میں صحیح کہا ہے، واللہ اعلم (ص:۲۲۲)آئندہ کسی موقع پر اس مسئلہ پر مفصل بحث کریں گے ۔اب اخبار تیار ہو چکا ہے اس کے صفحات تفصیل کی اجازت نہیں دیتے۔
سوال :وفات سے شوہر کا بیوی کے لئے محرم ہوناکیا درست ہے ؟
جواب :بعض نے عوام الناس میں یہ بات مشہور کر رکھی ہے کہ شوہر کی وفات سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے اس لئے میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوجاتے ہیں لہذا بیوی شوہر کو چھو نہیں سکتی، دیکھ نہیں سکتی، غسل نہیں دے سکتی ۔ یہ ساری باتیں غلط ہیں ۔ شوہر سے نکاح ٹوٹ جانے کی کوئی دلیل نہیں اور نہ ہی زوجین ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں ۔ وفات کے بعد بیوی شوہر کو دیکھ سکتی ہے ، چھو بھی سکتی ہے اور نہلا بھی سکتی ہے اور شوہر کے ترکہ میں وارث بھی ہوگی ۔شوہر اپنی بیوی کو وفات کے بعد غسل دے سکتا ہے چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:ترجمہ: رسول اللہ ﷺبقیع سے آئے تو دیکھا کہ میرے سر میں درد ہو رہا ہے اور میں کہہ رہی ہوں: ہائے میرا سر! نبی ﷺنے فرمایا: بلکہ عائشہ !میں( کہتا ہوں)ہائے میرا سر! پھر فرمایا: تمہارا کیا نقصان ہے اگر تمہاری وفات مجھ سے پہلے ہوگئی؟ ( اس صورت میں) میں خود تمہارے لیے( کفن دفن کا) اہتمام کروں گا ، تمہیں خود غسل دوں گا ، خود کفن پہناؤں گا، خود تمہارا جنازہ پڑھوں گا اور خود دفن کروں گا۔(صحیح ابن ماجہ:1206)اسی طرح بیوی اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے جیساکہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو غسل دیاتھا۔
سوال : عورت ومرد کا کفن میں کتنے کپڑے ہوں ؟
جواب : عورت کو بھی مردوں کی طرح تین چادروں میں دفن کیا جائے گا ، عورت ومرد کے کفن میں فرق کرنے کی کوئی صحیح حدیث نہیں ہے ۔ ابوداؤد میں پانچ کپڑوں سے متعلق ایک روایت ہے جسے لیلیٰ بنت قائف ثقفیہ بیان کرتی ہیں جنہوں نے نبی ﷺکی بیٹی ام کلثوم کو غسل دیا تھا۔ اس روایت کو شیخ البانی نے ضعیف کہا ہے ۔ دیکھیں : (ضعیف أبی داود:3157)اس لئے شیخ البانی نے احکام الجنائز میں عورت ومردکے لئے یکسان کفن بتلایا ہے اور کہا کہ فرق کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ شرح ممتع میں ذکر کرتے ہیں کہ عورت کو مرد کی طرح کفن دیا جائے گا یعنی تین کپڑوں میں ، ایک کو دوسرے پر لپیٹ دیا جائے گا۔
سوال : میت کو کفن دینے کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب :اوپر معلوم ہوا کہ عورت ومرد کو تین سفید کپڑوں میں کفن دیا جائے گا۔ تین سفید لفافے ایک پر ایک رکھ دئے جائیں جو لمبائی میں میت سے بڑے ہوں ، سر کی جانب کا زائد حصہ قدم کی جانب سے زیادہ ہو۔ ان لفافوں پر حنوط (خوشبو )چھڑکی جائے ۔میت کو ان لفافوں پر چت لٹا دیا جائے ۔پھر میت سے چمٹے پہلے لفافے کو لپیٹے اس طرح کہ دائیں جانب کا حصہ اٹھاکر میت کے بائیں پہلو پر کرے اور بائیں جانب کا حصہ اٹھا کر میت کو دائیں پہلو پر کرے۔ پھر دوسرا لفافہ لپیٹے اور اسی طرح کا عمل کرے پھر تیسرا لفافہ لپیٹے اور اسی طرح کا عمل انجام دے ۔ اس کے بعد پیر کی جانب زائد حصے کو آگے کی طرف اور سر کی جانب زائد حصے کو سینے کی طرف کردے اور سر، درمیان اور پیر کے پاس گانٹھ لگا دے ۔ قبر میں دفن کے وقت پاوں اور سر کی جانب گانٹھوں کوکھول دیا جائے گا۔[انتخاب از جنازے کے چالیس مسائل از مقبول احمد سلفی باختلاف یسیر] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Calendar

January 2019
S S M T W T F
« Dec    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

RSS Meks Blog

  • Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 January 22, 2019
    What were the top 10 WordPress related posts that provided the most value to you over the last year? The post Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • List of the best WordPress directory plugins for 2019 January 17, 2019
    Here’s our list of the best WordPress directory plugins that will transform your site into full business-related online directory. The post List of the best WordPress directory plugins for 2019 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • How to embed Google form in WordPress? January 10, 2019
    Don’t know how to embed Google form in WordPress? Read our tutorial and learn all there is to it, within minutes! The post How to embed Google form in WordPress? appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • Podcast with WordPress – the ultimate 2019 tutorial January 3, 2019
    Why and how you should start a podcast with WordPress? Let us dazzle you with the most relatable business stats and convince you it’s the right thing to do The post Podcast with WordPress – the ultimate 2019 tutorial appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • WordPress 2018 year in review December 24, 2018
    Interested in WordPress 2018 year in review? Here’s our recap of some of the most important things that happened in the WordPress environment. The post WordPress 2018 year in review appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • How to easily change or reset a WordPress password? December 19, 2018
    Easy ways to reset WordPress password manually and with no trouble at all! Plus, a tip why you should change it on a regular basis! The post How to easily change or reset a WordPress password? appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • 4 steps guide to create a WordPress review website December 13, 2018
    Create profitable WordPress review website in 4 easy steps! The post 4 steps guide to create a WordPress review website appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • WCUS 2018 State of the Word December 9, 2018
    Just as last year, join us for WCUS 2018 State of the Word recap and everything you were keen to know about WordPress 5.0, Gutenberg and more! The post WCUS 2018 State of the Word appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • 10+ best Facebook groups for bloggers (you may never heard of) December 6, 2018
    Pick and choose among some of the best Facebook groups for bloggers and start boosting your traffic and engagement as of today! The post 10+ best Facebook groups for bloggers (you may never heard of) appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • Getting ready for WordPress 5.0 (actionable “to the point” tips & explanation) December 5, 2018
    A new major WordPress update (version 5.0) is just around the corner (or it has been released already if you are reading this post after December 6th). During the past few months, we’ve been reading different opinions and points of view regarding WP 5.0 and its upcoming post/page editor, which was available for testing as […]
    Meks

Text

Distinctively utilize long-term high-impact total linkage whereas high-payoff experiences. Appropriately communicate 24/365.

تعاون کریں

سارے کام اللہ تعالی کی توفیق و نصرت سے ہی ہوتے ہیں الحمدللہ اخلاص سے بنائے ہوئے تمام منصوبے اللہ تعالی مکمل کرتے ہیں ۔آپ بھی صدقات ،خیرات اور اپنے مال کے ذریعے جامعہ کے ساتھ تعاون کریں ۔جامعہ کے ساتھ تعاون بھیجنے کے لیے درج ذیل طریقے اختیار کرنا ممکن ہیں

تعاون بذریعہ موبی کیش ۔اکاونٹ03024056187
تعاون بذریعہ ایزی پیسہ 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
تعاون بذریعہ پے پال کریڈٹ کارڈز ہولڈرز، بیرون ملک مقیم اور پے پال اکاؤنٹ رکھنے والے حضرات اب پے پال کے ذریعے سے بھی ہمیں ڈونیشن بھیج سکتے ہیں۔ https:paypal.me/hahmad674
تعاون بذریعہ ویسٹرن یونین: محمدابراہیم بن بشیر احمد 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
’’مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِ‌ضُ اللَّهَ قَرْ‌ضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَ‌ةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْ‌جَعُونَ‘
“ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے “

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَموَٲلَهُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنبُلَةٍ۬ مِّاْئَةُ حَبَّة وَٱللَّهُ يُضَعِفُ لِمَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ ( سُوۡرَةُ البَقَرَة۔٢٦١ )
’’ جولوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں ڈرف کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سَو دانے ہوں۔اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتے ہیں، افزونی عطا فرماتے ہیں۔اور الله تعالیٰ بڑی وسعت والے ہیں، جاننے والے ہیں۔ ‘‘

WhatsApp chat