}); تاریخ ہٹھاڑ کے عظیم محدث – ابن حنبل انٹرنیشنل
تاریخ ہٹھاڑ

تاریخ ہٹھاڑ کے عظیم محدث

حضرت مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ (آف کھڈیاں )اور ان کی علمی خدمات
پنجاب کے خطہ میں لکھوی خاندان کے فیوض و برکات کا سلسلہ بہت وسیع ہے گزشتہ دو صدیوں میں مدرسہ محمدیہ لکھو کے ضلع فیروز پور سے بے شمار اہل علم و تقوی نے علم و عرفان سے بہرہ وافر حاصل کیا اور وہاں سے دور دراز کے مدارس تک رسائی حاصل کرتے رہے ۔ چنانچہ ضلع قصور کے مشہور قصبہ کھڈیاں خاص میں مسلک محدثین کی بنیاد رکھنے والے ایک نام ور عالم دین حضرت مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ تھے ۔ مولانا محمد کی اب تیسری پشت کھڈیاں میں آباد ہے جو مولانا کے متعلق کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے ۔ مولانا کے ایک عزیز میاں محمد سعید صاحب نے بتایا کہ ہم مولانا کے بارہ میں کچھ نہیں جانتے ہمیں صرف یہ معلوم ہے کہ وہ ایک عالم دین تھے اور بس ۔
راقم ابراہیم خلیل نے مولانا محمد کے متعلق چند ایک بکھری ہوئی تحریروں کو جمع کرکے مولانا کے متعلق کچھ معلومات اکٹھی کردی ہیں تاکہ متحدہ ہندوستان میں مسلک محدثین کے روشن ستاروں کی تاریخ میں اس عالم بے بدل کا نام بھی ایک مقام حاصل کر سکے تو حضرت مولانا محمد کے والد گرامی قدر کا اسم مبارک محمدہاشم تھا ۔سید نذیر حسین محدث دہلوی کی سوانح الحیات بعد الممات میں آپ کے تلامذہ کی فہرست میں نمبر شمار ۳۲۶ پر ’’مولوی محمد کھڈیانوی ‘‘کا نام درج ہے ۔ص ۶۹۱
آپ کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا محمد نے دیگر اساتذہ کے علاوہ بھوپال میں الشیخ العلامہ حسین بن محسن یمانی سے بھی اکتساب علوم کیا تھا جس کا اظہار انھوں نے تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان میں کیا ہے ۔چنانچہ سورۃ مریم کی تفسیر کی تکمیل کے بعد یوں اظہار خیال کیا ہے :وما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت الیہ انیب ولا حول و لا قوۃ الا باللہ وھو المستعان وعلیہ التکلان فھا انا عبداللہ بن عبداللہ ابن امۃ اللہ الفقیر الی اللہ محمد ابن ھاشم المحمدی مذہبا و مشربا والحسینی تلمذا والکھدوی مولدا واللاہوری نزولا غفر اللہ لہ ولوالدیہ ماقدم کل احد منھم بین یدیہ ۔
اس اقتباس سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا کی جائے پیدائش کھڈیاں ہے۔ عمل و عقیدہ محمدی نزولا لاہوری ااور تلمذا حسینی ہیں یعنی حسین بن محسن انصاری خزرجی کے اجلہ تلامذہ میں سے تھے ۔ ان ہر دو محدثین کے ساتھ رشتہ تلمذ سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آپ کس پایہ کے عالم ہوں گے ۔
خدمات :
راقم نےالفیوض المحمدیہ کے دوران تالیف حضرت حافظ محمد لکھوی کی تمام کتب کی ورق گردانی کی تھی اس وقت تفسیر محمدی کی ایک جلد کی تصحیح کے سلسلہ میں آپ کا نام لکھا ہوا دیکھا تومعلوم ہوا کہ مولانامحمد ایک متبحر عالم دین ہیں ۔تفسیر محمدی کی تصحیح کے علاوہ تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان کی ساتویں جلد نواب صاحب مرحوم نے سورۃ کہف تک لکھی تھی کہ وہ جہان فانی سے رحلت فرماگئے جبکہ اس جلد میں سورہ مریم کی تفسیر کا شامل ہونا ضروری تھا چنانچہ نواب صاحب کی وفات کے بعد سورہ مریم کی تفسیر مولانا محمد نے مکمل کی جو کہ معلومات اندازِ تحریر ،نقل روایات میں بالکل نواب صاحب کی لکھی ہوئی تفسیر کی ہم پایا ہے بلکہ اس میں جو مزید خوبی ہے وہ مولانا محمد کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں جس سے آپ کی خدمت قرآن و سنت پر بھی کچھ روشنی پڑے گی اور تفسیر ترجمان القرآن کے متعلق چند حقائق بھی آپ ملاحظہ فرماسکیں گے ۔الحمدللہ الذی بعمتہ تتم الصالحات الحمدللہ کہ آج رات یوم الاحد بارہ جمادی الالی ۱۳۱۰ھ بوقت بارہ بجے رات تفسیر سورہ مریم اللہ کے فضل و احسان اور اس کی تائید و اعانت سے پوری ہوئی اور میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح میرے مولانے مجھ ضعیف و نحیف ،عاجزو ناتواں سے محض اپنے فضل و کرم سے سورہ مبارکہ مریم کا تریم لکھایا اسی طرح باقی قرآن مجید کا ترجمہ پورا کروائے ۔اور تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان جس کو نواب محمد صدیق حسن خان صاحب نے ابتداٗ سے لے کر سورہ کھف تک اور آخر میں سورہ تبارک اور عم کی تفسیر لکھ گئے غفر اللہ لہ ولوالدیہ ۔کامل کروائے ۔وما توفیقی الاباللہ علیہ توکلت والیہ انیب ولا حول ولا قوۃ الا باللہ وھو المستعان علیہ التکلان ۔ص۴۱۱
ایک مقام پر تکمیل تفسیر سورہ مریم پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے آئندہ عزائم و مصروفیات کا تذکرہ اس طرح کیا ہے ۔الحمدللہ وکفی وسلام علی عبادہ اللہ الذین اصطفی امابعد:
کہتا ہے العبدالراجی الی رحمۃ اللہ الراجی خاکسار محمد بن ھاشم رہنے والا قصبہ کھڈیاں ضلع لاہور کہ اس عاجز پر اللہ تعالی کا خاص انعام ہوا کہ ترجمان القرآن بلطائف البیان کے پورا کرنے کا خیال دل میں سمایا مگر بوجہ چند در چند اس کا پورا کرنا میسر نہ آیا پھر بھی اس اثناٗ میں تفسیر سورہ مریم اللہ پاک نےلکھوائی اب بتوفیق الہی اس اضعف العباد اس امر اہم اور تکمیل تسہیل القاری شرح صحیح البخاری کی مشغولی نصیب ہوئی اللہ پاک اپنی عزیز کتاب کی تفسیر اور جناب شاہ رسالت علیہ التحیۃ والتسلیم کی کتاب کی شرح کی تکمیل اپنی توفیق اور عنایت سے اختتام کو پہن چائے ۔تکمیلھا منی لیس علیہ بعزیزلانہ قدیر وبالاجابۃ جدیر ۔ترجمان القرآن جلد ۷ص۴۱۱
تفسیر کی تحریر کا انداز بیان کرتے ہوئے رقم طراز ہیں :عاجز نے تفسیر کو اس ڈھنگ پر شروع کیا ہے کہ جیسے نواب صاحب مرحوم نے لکھی بلکہ اتنا کام اور کیا ہے کہ جو آیات معرض استدلال میں بیان کی گئی ہیں ان کا ترجمہ بھی متن ہی میں لکھ دیا برخلاف نواب صاحب مرحوم کے کہ انھوں نے احادیث کا ترجمہ لکھا ہی نہیں ص:۴۱۲
تکمیل جلد ہفتم کے بعد قارئین تفسیر ان الفاظ میں استدعاٗ کی ہے :اب ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اللہ جل جلالہ کےآگے میری دارین کی عافیت کے واسطے عاجزی سے ہاتھ اٹھا یا کریں تاکہ وہ مجھ ضعیف نحیف کو دنیا میں ہر طرح کی عافیت دیوے اور آخرت میں محض اپنے فضل سے بخش لیوے ۔ص۴۱۲
نواب صاحب مرحوم کی یہ تفسیر لاہور کے نامور ناشر شیخ عبدالرحمن و احمد پسران شیخ محیی الدین لاہوری کے اہتمام سے شائع ہوئی ۔
ترجمہ بلوغ المرام : ناشر کتاب نے اس کتاب کے ۳۰۸ ص پر لکھا ہے بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کا ترجمہ اردو نہایت عمدہ بامحاورہ اس مسکین محیی الدین تاجر کتب و مہتمم مطبع صدیقی لاہور نے مولوی خدابخش صاحب ساکن سیالکوٹ اور مولوی محمد صاحب ساکن موضع کھڈیاں ضلع لاہور (موجودہ قصور)مصححان مطبع صدیقی لاہور سے کرایا ہے ۔یہ کتاب مطبع صدیقی لاہور سے ۱۸۹۳ عیسیو ی مولوی محیی الدین کے پوتوں کے زیر اہتمام طبع ہوئی ۔
ترجمہ الحزب الاعظم
اس کتاب کے ناشر بھی مولوی محیی الدین لاہوری ہیں وہ لکھتے ہیں کہ اس کتاب حز ب الاعظم والورد الاقحم کا ترجمہ اردو نہایت عمدہ بامحاورہ اس مسکین نے مولوی خدا بخش ساکن سیالکوٹ اور مولوی محمد صاحب ساکن موضع کھڈیاں سے کرایاہے اس کتاب پر سن طباعت درج نہیں ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ تفسیر ترجمان القرآن کی ساتویں جلد سورہ بنی اسرائیل سے سورہ مریم تک تیرہ سو دس ہجری نے کمتر عبدالرحمن و احمد تاجران کتب کے اہتمام سےشہر لاہور محلہ سادھواں مطبع صدیقی سے چھپ کر خوشنمائی کے ساتھ زیور طبع سے مزین ہوکر شائقین قرآن مجید و فرقان حمید کے لیے ذخیرہ عاقبت ہوئی اللہ تعالی نواب صاحب مرحوم کو جنھوں نے اس تفسیر کو شروع کیا اور اس کے پورا کرنے والے کو اپنے رحمت میں ڈھانک لیوےا ور جنت الفردوس عطافرماوے ۔(ہمارے اکابر ص:۲۶۵۔۲۶۹)

Calendar

March 2019
S S M T W T F
« Feb    
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

RSS Meks Blog

  • Top WordPress bloggers to follow and learn from in 2019 March 20, 2019
    Looking for some of the top WordPress bloggers to learn from? These are the people that bring and share valuable information for the evergrowing community. The post Top WordPress bloggers to follow and learn from in 2019 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • What to blog about? 17 ways to come up with the new content March 13, 2019
    Every now and then, trying to figure out what to blog about can be a bit of a struggle. Luckily, we came up with the list of topics and way to collect them, so, grab a cup of coffee and enjoy this reading! The post What to blog about? 17 ways to come up with […]
    Ivana Cirkovic
  • The best WordPress live chat plugins to use – 2019 edition March 7, 2019
    Looking for WordPress chat plugin to improve your site performance and UI? Here are the ones we recommend. The post The best WordPress live chat plugins to use – 2019 edition appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • How to embed PDF in WordPress + 7 free plugins to choose from February 27, 2019
    Wondering how to embed PDF in WordPress and which plugin to use? These are our recommendation, pick and choose the one that best suits your needs. The post How to embed PDF in WordPress + 7 free plugins to choose from appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • The top 8 WordPress Project Management plugins February 18, 2019
    What would be some of the best WordPress project management plugins you can use to track your progress? The post The top 8 WordPress Project Management plugins appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • YoastCon 2019 recap: the best and most updated SEO tips 2019 February 11, 2019
    What are some of the best SEO tips 2019 to cover? Here's what we learned in this year's YoastCon! The post YoastCon 2019 recap: the best and most updated SEO tips 2019 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • WordPress content marketing strategy explained (plus PRO tips and tricks) February 7, 2019
    What exactly is WordPress content marketing strategy and why do you need one? #WPtips How to create and implement WordPress content marketing strategy? #contentmarketing The post WordPress content marketing strategy explained (plus PRO tips and tricks) appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • 12 best brand color palette tools to make your perfect blog colors January 30, 2019
    How to define and choose the right brand color palette without the help of a designer? Is it even doable by yourselves? You’d be surprised :) The post 12 best brand color palette tools to make your perfect blog colors appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 January 22, 2019
    What were the top 10 WordPress related posts that provided the most value to you over the last year? The post Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • List of the best WordPress directory plugins for 2019 January 17, 2019
    Here’s our list of the best WordPress directory plugins that will transform your site into full business-related online directory. The post List of the best WordPress directory plugins for 2019 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic

Text

Distinctively utilize long-term high-impact total linkage whereas high-payoff experiences. Appropriately communicate 24/365.

تعاون کریں

سارے کام اللہ تعالی کی توفیق و نصرت سے ہی ہوتے ہیں الحمدللہ اخلاص سے بنائے ہوئے تمام منصوبے اللہ تعالی مکمل کرتے ہیں ۔آپ بھی صدقات ،خیرات اور اپنے مال کے ذریعے جامعہ کے ساتھ تعاون کریں ۔جامعہ کے ساتھ تعاون بھیجنے کے لیے درج ذیل طریقے اختیار کرنا ممکن ہیں

تعاون بذریعہ موبی کیش ۔اکاونٹ03024056187
تعاون بذریعہ ایزی پیسہ 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
تعاون بذریعہ پے پال کریڈٹ کارڈز ہولڈرز، بیرون ملک مقیم اور پے پال اکاؤنٹ رکھنے والے حضرات اب پے پال کے ذریعے سے بھی ہمیں ڈونیشن بھیج سکتے ہیں۔ https:paypal.me/hahmad674
تعاون بذریعہ ویسٹرن یونین: محمدابراہیم بن بشیر احمد 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
’’مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِ‌ضُ اللَّهَ قَرْ‌ضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَ‌ةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْ‌جَعُونَ‘
“ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے “

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَموَٲلَهُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنبُلَةٍ۬ مِّاْئَةُ حَبَّة وَٱللَّهُ يُضَعِفُ لِمَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ ( سُوۡرَةُ البَقَرَة۔٢٦١ )
’’ جولوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں ڈرف کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سَو دانے ہوں۔اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتے ہیں، افزونی عطا فرماتے ہیں۔اور الله تعالیٰ بڑی وسعت والے ہیں، جاننے والے ہیں۔ ‘‘

WhatsApp chat