}); *مرزا قادیانی اور علماء اہل حدیث کے مناظرے* – ابن حنبل انٹرنیشنل
مطبوعہ کتب مقالات

*مرزا قادیانی اور علماء اہل حدیث کے مناظرے*

1- *سب سے پہلا مناظره*
*مولانا محمد حسین بٹالوی* رحمه الله نے مرزا غلام احمد قادیانی سے جولائی 1891ء لدھیانہ میں باره روز تک مناظرہ کیا مرزا صاحب آخر میں اس مناظرے کو نامکمل چهوڑ کر بهاگ گئے.
اس کے دو ماه بعد پهر مولانا نے دہلی جاکر مرزا احمد قادیانی کو گهیر لیا.
*وہاں مرزا نے علی الاعلان کہ دیا کہ وہ مولانا سے مناظره نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی ایسی مجلس میں کسی اور سے مناظرہ کریں جہاں مولانا بٹالوی موجود ہوں.*
جب مولانا بٹالوی کا انتقال ہوا تھا تو قادیانی اخبار الحکم کے ایڈیٹر نے لکھا :
*’’مولوی محمد حسین بٹالوی کی موت کی خبر نے فی الحقیقت رنج وافسوس سے پڑھی، ہر چند وہ ہمارے سلسلے کا دشمن اول تھا لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ ایک نہایت زبردست عالم اور اپنے عہد کا ذی علم مناظر اور اہل قلم تھا۔ سلسلہ کے ساتھ ان کی مخالفت کی تاریخ ایک دلچسپ باب اور ۲۸ سال کی ایک طویل داستان ہے ‘‘*
(الحکم قادیان ماخوذ از اہل حدیث امرتسر ۱۹ اپریل ۱۹۲۰ ء)

2- *حضرت میاں سید نذیر حسین* محدث دہلی رحمه الله

-مرزا غلام قادیانی دہلی گئے اور دہلی میں شیخ الکل سے مکرر چهیڑ چهاڑ شروع کردی. اشتہارات واعلانات اور مناظره کا چیلنج دیتے رہے. پهر 20 اکتوبر 1891ء کو شیخ الکل کے ساتھ مناظره طے ہوا جامع مسجد دہلی (شاہی مسجد) میں مجلس مناظره لگی لکن…
(آگے کی مفصل روداد کا پتا چل نہیں سکا)

3- *شیخ الکل کی استدعا پر ان کے شاگرد نجیب علامہ مفتی محمد بشیر سہسوانی رحمه الله کا مناظره اکتوبر 1891ء دہلی میں طے پایا.*

شیخ الکل آخری ایام میں ضعف پیرانہ سالی کی وجہ سے درس وتدریس چهوڑ چکے تھے.
چنانچہ مولانا بشیر سہسوانی کو بهوپال سے بلایا گیا.
انهوں نے مرزا سے حیات وممات مسیح پر مناظره شروع کردیا.
اور اس مناظره کو بهی مرزا غلام قادیانی نے چهٹے روز چهوڑ کر راه فرار اختیار کر لی اور دہلی سے ہی بهاگ گئے.
لکن مرزا صاحب کی اس چهیڑ خانی اور شکست فاش کا نتیجہ یہ ہوا کہ انهیں دوباره دہلی کا رخ کرنے کی جرأت نہ ہوئی.

اس مناظره کی کچھ تفصیل مولانا صفی الرحمن مبارکفوری کی تالیف ” قادیانیت اپنے آئینے میں” اور مولانا سہسوانی کی کتاب “الحق الصريح في إثبات حیات المسيح” کے نام سے اس مناظرہ کی روداد قلمبند ہیں.

4- *مولانا غلام الله دستگیر صاحب قصوری* بهی قادیانی فتنے کا مقابلہ کرنے والوں میں صف اول میں تهے.
آپ کا شمار پنجاب کے ممتاز علماء اہل حدیث میں ہوتا تها.
آپ ہمیشہ مرزا صاحب کا تعاقب کرتے تهے. مرزا قادیانی آپنے کسی رشتہ دار سے ملنے کے بهانے فیروز پور آیا کرتا تها. علماء اسلام کا قادیانی کے خلاف متفقہ فتوی آچکا تها تو پهر مولانا صاحب نے مناظره کا چیلنج اشتہارات میں شائع کردیا.

*دعوت مناظره فیروز پور 1892ء*
مناظره کے مقررہ وقت پر نا تو مرزا صاحب نظر آئے اور نا ہی ان کا کوئی مرید-آخر کار رواسائے فیروز پور نے مرزا کے گهر جانے کا اراده وہاں مرزا صاحب نے ٹال مٹول کرنا شروع کردیا اور جب دیکھا کہ کسی طرح خلاصی ممکن نہیں تو فرمایا کہ میں فیروز پور کے بجائے لاہور میں مناظرہ کرنا چاہتا ہوں_
*مناظره لاہور 25 دسمبر 1892ء*
مرزا صاحب کی خواہش پر لاہور موچی دروازہ کی ایک مجلس میں مناظره ہونا طے پایا.
مولانا قصوری تاریخ معینه اور وقت مقررہ پر مناظره گاه پہنچ گئے_ لکن مرزا صاحب کی هروب کی عادت نہیں گئی_ انہوں نے تو لاہور قدم ہی رکهنے کی ہمت نہ کی.مولانا قصوری صاحب پانچ روز تک منتظر ره کر واپس چلے گئے.
*مناظرہ لاہور 15 جون 1893ء*
مرزا صاحب نے پهر لاہور میں مولانا دستگیر صاحب کو تکلیف دی اور دعوت مناظره بهیج دیا مگر خود حاضر ہونے کے بجائے اپنے کسی نمائندگان کو بھیجنا مناسب سمجها.اس متعلق مرزا قادیانی نے مولانا عبدالحق غزنوی کے نام خط میں ذکر کیا.
لکن طُرفہ تماشہ یہ ہے کہ نا تو مرزا آئے اور نا ہی ان کے حواری !!
*اور مناظروں سے بھاگنے کی تاریخ رقم کردی*

5- *فاتح قادیان حضرت مولانا ثناءالله امرتسری امام المناظرين*.
مولانا عبدالحق غزنوی کے مباہلہ کے چیلنج کے بعد مرزا غلام قادیانی نے اپنی مزید شہرت کے لئے بڑے بڑے مشائخ و علماء کو مخاطب کرکے 1896ء میں مباہلے کا نیا چیلنج شائع کردیا ایک سو سے زائد مشائخ وعلماء کو مخاطب کیا گیا تها جس میں مولانا ثناءالله صاحب کو بهی مخاطب کیا جن کی عمر اس وقت صرف 28 سال تهی.اور تعلیم سے فراغت ہوئے ابهی چار سال ہی ہوئے تهے. مولانا نے یہ چیلنج قبول کیا تو پهر مرزا نے اپنی عادت کے مطابق ٹالنا شروع کردیا جس کی تفصیلات یہاں ذکر کرنا طوالت کا باعث بنے گی.
*المهم*:مرزا نے پہر مورخہ 2 جولائی 1900ء کو اشتہارات ڈالے جس میں پیر علی مہر صاحب گولٹرہ والے اور مولانا صاحب بهی مخاطب تهے اور مولانا ثناءالله نے 26 جولائی 1900ء کو آپنی آمادگی کا اشتہار دے دیا.
پیر صاحب نے مولانا کے ساتھ گولٹرہ سے لاہور جانے کی خواہش ظاہر کردی پهر دونوں لاہور پہنچے.
پیر صاحب گولٹرہ کی تشریف آوری کی تقریب پر علمائے اسلام بهی لاہور میں جمع ہوگئے تهے.
مولانا عبدالجبار غزنوی ، مولوی محمد علی بهوپڑوی ، قاضی عبدالاحد خانپوری ، پیر علی شاہ علی پوری اور دوسرے علماء بکثرت شریک مجلس ہوئے جب علماء مرزا کا انتظار کر کر کے تهک گئے تو انہوں نے جامع مسجد لاہور میں جلسہ منعقد کیا.
اور بهت ہی مدلل انداز میں تقریریں ہوئی اور مرزا قادیانی کے عقائد کو نیست و نابود کردیا دلائل کے انبار سے.
مولانا ثناءالله کا مرزائیوں سے مختلف مناظرات ہوتے رہے لکن یہاں مرزا قادیانی کے ساتھ اخر فیصلہ کن مباہلہ کا ذکر ضروری ہے.
آخر کار مرزا غلام نے تنگ آکر اپریل 1907ء اخبار میں ایک اشتهار دیا جس کی سرخی یہ تهی *”مولوی ثناءالله کے ساتھ آخری فیصلہ”*
اس اشتہار میں مرزا نے اپنی تکلیف کا (جو مولانا ثناءالله کی تحریرات سے ان کو ہوئی تهی) ذکر کر کے سچے کی زندگی میں جهوٹے کی موت کے لئے دعا کی اور بطور پیشینگوئی یہ فقرہ بهی لکها کہ:
*”اگر میں (مرزا) جهوٹا ہوا تو آپ (ثناءالله) کی زندگی ہی میں مر جاؤں گا اگر آپ (ثناءالله) جهوٹے ہیں تو مکذبین کی سزا سے نہیں بچیں گے یعنی مجھ سے پہلے مریں گے”*
نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے تیرہ ماہ بعد مرزا غلام احمد قادیانی ہلاک ہوگیا.
حضرت مولانا ثناءالله ہلاکت مرزا کے بعد چالیس سال تک مرزائیوں سے بحثیں اور مناظرے کرتے رہے.

*نقل بتصرف من کتاب “تذکرة المناظرين”*

Calendar

January 2019
S S M T W T F
« Dec    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

RSS Meks Blog

  • Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 January 22, 2019
    What were the top 10 WordPress related posts that provided the most value to you over the last year? The post Meks’s top 10 WordPress related posts in 2018 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • List of the best WordPress directory plugins for 2019 January 17, 2019
    Here’s our list of the best WordPress directory plugins that will transform your site into full business-related online directory. The post List of the best WordPress directory plugins for 2019 appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • How to embed Google form in WordPress? January 10, 2019
    Don’t know how to embed Google form in WordPress? Read our tutorial and learn all there is to it, within minutes! The post How to embed Google form in WordPress? appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • Podcast with WordPress – the ultimate 2019 tutorial January 3, 2019
    Why and how you should start a podcast with WordPress? Let us dazzle you with the most relatable business stats and convince you it’s the right thing to do The post Podcast with WordPress – the ultimate 2019 tutorial appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • WordPress 2018 year in review December 24, 2018
    Interested in WordPress 2018 year in review? Here’s our recap of some of the most important things that happened in the WordPress environment. The post WordPress 2018 year in review appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • How to easily change or reset a WordPress password? December 19, 2018
    Easy ways to reset WordPress password manually and with no trouble at all! Plus, a tip why you should change it on a regular basis! The post How to easily change or reset a WordPress password? appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • 4 steps guide to create a WordPress review website December 13, 2018
    Create profitable WordPress review website in 4 easy steps! The post 4 steps guide to create a WordPress review website appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • WCUS 2018 State of the Word December 9, 2018
    Just as last year, join us for WCUS 2018 State of the Word recap and everything you were keen to know about WordPress 5.0, Gutenberg and more! The post WCUS 2018 State of the Word appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • 10+ best Facebook groups for bloggers (you may never heard of) December 6, 2018
    Pick and choose among some of the best Facebook groups for bloggers and start boosting your traffic and engagement as of today! The post 10+ best Facebook groups for bloggers (you may never heard of) appeared first on Meks.
    Ivana Cirkovic
  • Getting ready for WordPress 5.0 (actionable “to the point” tips & explanation) December 5, 2018
    A new major WordPress update (version 5.0) is just around the corner (or it has been released already if you are reading this post after December 6th). During the past few months, we’ve been reading different opinions and points of view regarding WP 5.0 and its upcoming post/page editor, which was available for testing as […]
    Meks

Text

Distinctively utilize long-term high-impact total linkage whereas high-payoff experiences. Appropriately communicate 24/365.

تعاون کریں

سارے کام اللہ تعالی کی توفیق و نصرت سے ہی ہوتے ہیں الحمدللہ اخلاص سے بنائے ہوئے تمام منصوبے اللہ تعالی مکمل کرتے ہیں ۔آپ بھی صدقات ،خیرات اور اپنے مال کے ذریعے جامعہ کے ساتھ تعاون کریں ۔جامعہ کے ساتھ تعاون بھیجنے کے لیے درج ذیل طریقے اختیار کرنا ممکن ہیں

تعاون بذریعہ موبی کیش ۔اکاونٹ03024056187
تعاون بذریعہ ایزی پیسہ 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
تعاون بذریعہ پے پال کریڈٹ کارڈز ہولڈرز، بیرون ملک مقیم اور پے پال اکاؤنٹ رکھنے والے حضرات اب پے پال کے ذریعے سے بھی ہمیں ڈونیشن بھیج سکتے ہیں۔ https:paypal.me/hahmad674
تعاون بذریعہ ویسٹرن یونین: محمدابراہیم بن بشیر احمد 03024056187۔شناختی کارڈ:3510229087223
’’مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِ‌ضُ اللَّهَ قَرْ‌ضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَ‌ةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْ‌جَعُونَ‘
“ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے “

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَموَٲلَهُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنبُلَةٍ۬ مِّاْئَةُ حَبَّة وَٱللَّهُ يُضَعِفُ لِمَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ ( سُوۡرَةُ البَقَرَة۔٢٦١ )
’’ جولوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں ڈرف کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سَو دانے ہوں۔اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتے ہیں، افزونی عطا فرماتے ہیں۔اور الله تعالیٰ بڑی وسعت والے ہیں، جاننے والے ہیں۔ ‘‘

WhatsApp chat