جامعہ کے طالب علم حافظ حمزہ کا اعزاز

اٹھیل پور نزد قصور میں درس قرآن
اٹھیل پور میں خان برادری کے علمائے کرام کا ایک قدیم خاندان آباد ہے جو مسلسل دین حنیف کی خدمت کرتے آرہے ہیں اسی گاوں سے ہمارے فاضل دوست قاری عبدالروف خان حفظہ اللہ بھی ہیں۔ اس گاوں کی جامع مسجد میں اس سال ہمارے جامعہ کے طالب علم حافظ حمزہ حفظہ اللہ نے نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ تکمیل قرآن پر مجھ ناچیز کودرس کے لیے بلایا گیا ۔جب میں حسب وعدہ انتیسویں کی رات درس کے مسجد میں پہنچا ۔ گاوں کے لوگوں نے مبارک باد دی کہ آپ کے جامعہ کے طالب علم نے مکمل قرآن بغیر اٹکن کے سنایا ہے اور اس دفعہ نماز تراویح ادا کرنے والوں کی تعداد بھی پہلےسالوں کی بنسبت بہت زیادہ رہی ۔ اس کی وجہ بھی محترم حافظ حمزہ صاحب کا بہترین آواز اور انداز میں قرآن سنانا تھا ۔ یہ بات سن کر میری آنکھوں میں آنسو اور زبان پر کلمہ شکر جاری ہوا اور اپنے طالب علم کے لیے دل سے دعائیں نکلیں ۔
یہ ہمارا طالب علم بہت ہی مہذب اور ذہین ہے۔ تقریبا دو ماہ پہلی کلاس کا مکمل کورس کمپلیٹ کر گیا ہے ۔ یہ منڈی عثمان والا سے ہمارے پاس پڑھنے کے لیے آیا ہے ۔ اس کے والد محترم جناب ڈاکٹر ظفر صاحب بھی بہت اچھے انسان ہیں ان کے دونوں بچے ہمارے جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں پڑھتے ہیں۔ اللہ تعالی انھیں اور ہمارے طلبہ کو کامیاب فرمائے ۔آمین
نماز تراویح کے بعد درس دیا اور خیر سے جامعہ واپس پہنچے ۔

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment