مدرسہ تفہیم الاسلام بدھائی کے کا دورہ

۸ جون ۲۰۱۸ رات حسب وعدہ بدھائی کے نزد شامکوٹ میں اپنے ادارے مدرسہ تفہیم الاسلام میں پہنچا جہاں ہمارے فاضل دوست مولانا قاری محمد ریاض مدیر مدرسہ تفہیم الاسلام کام کررہے ہیں ۔موصوف جامعہ رحمانیہ میں میرے کلاس فیلو تھے ۔ انھوں نے دین کے ساتھ سکول کی تعلیم بھی حاصل کی اور ایم فل کے لیے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلہ لیا ۔ایم فل کرنے کے بعد اپنے گاؤں تشریف لائے اورگاؤں میں بالکل چھوٹی سے مسجد تعمیر کی اور خود سکول میں ٹیچنگ کی کوشش کرنے لگے کہ کہیں جوب مل جائے ۔جب مسجد کی تعمیر ۹ مئی ۲۰۱۱ مکمل ہوئی تو انھوں نے مجھے افتتاحی درس کے لیے دعوت دی ۔درس کے بعد محترم نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا میرے بارے کیا مشورہ ہے کہ میں کیا کروں ؟ تو میں نے انھیں کہا کہ مسجد بن گئی ہے اب یہاں بیٹھ جائیں اور دین کا کام کریں ۔ یہاں دینی اور دنیاوی دونوں تعلیموں کا اہتمام کریں طلبہ صبح آئیں اور شام کو چلے جائیں اور نظام تعلیم بھی فری ہو ۔ یہ مشورہ دے کر میں واپس آگیا ۔اگلے سال اچانک مجھے محترم قاری ریاض صاحب نے فون کیا کہ آپ کا درس ہے ۔ میں حسب وعدہ گیا تو وہاں مسجد کے ساتھ چھپر دیکھا اور وہاں تقریبا ۷۰ طلبہ اور طالبات پڑھ رہے تھے ۔ میں بہت خوش ہوا ۔حافظ صاحب نے مجھے کہا کہ آپ کے مشورے پر عمل کیا ہے آج ستر طلبہ وطالبات دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اس کےبعد گاہے بگاہے جانے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔اب کی بار جب گیا تو مسجد کے ساتھ تقریبا تین کنال پر وسیع و عریض ہاسٹل تعمیر ہوچکا ہے اس میں ۵ کمرے اور برآمدہ مکمل تھا وہاں کلاسز جاری ہیں اور ۵ کمرے اور اس کا برآمدہ کی تعمیر جاری ہے لینٹر اور باقی کام اہل خیر کے تعاون کا منتظر ہے ۔
ا س سال ڈیڑھ سو طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔اس سال ۲۵ طلبہ و طالبات میٹرک کا امتحان دیں گے ، ان میں سے بارہ طلبہ و طالبات مکمل حافظ بھی بن چکے ہیں اور باقیوں کا بھی قریب ہے ۔اور سات افراد پر مشتمل ٹیچرز پڑھا رہے ہیں ۔ماہانہ خرچہ تقریبا ایک لاکھ ہے ۔ اور یہ نظام تعلیم بالکل فری ہے ۔تمام طلبہ و طالبات جہاں سکول کی تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں وہ ترجمہ ،تفسیر ،بلوغ المرام ،نخبۃ الصحیحن ،تجوید اور ضروری گرائمر بھی پڑھتے ہیں ۔ یہ اداراہ مخلصین کی کوشش سے میٹرک تک گورنمنٹ پاکستان سے رجسٹرڈ ہو چکا ہے ۔ پورے علاقے میں خیرپھیلا رہا ہے ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے اس ادارے کو کامیاب کرے اور مخلصین کا تعاون قبول فرمائے ۔آمین
یاد رہے کہ یہ ادارہ بھی ابن حنبل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام چل رہا ہے اس ادارہ کے مسؤول ہمارے محترم فاضل بھائی قاری ریاض صاحب ہیں ۔وہ بہت محنت سے ادارہ چلا رہے ہیں ۔اہل علاقہ ہمارے ادارے سے بہت متاثر ہیں ۔
الحمدللہ
دعا گو : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی رئیس ابن حنبل انٹرنیشنل 03024056187

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment