الفیوض المحمدیہ کی جلد نمبر ۲ ؟

مورخ اہل حدیث مولانا محمد ابراہیم خلیل رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
البتہ لکھوی خاندان کی دو اہم شخصیتوں کے حاالات اس میں (الفیوض المحمدیہ)میں شامل نہیں کیے ۔یعنی مولانا محی الدین عبدالرحمن اور ان کے صاحبزادے مہاجر مدنی مولانا محمد علی مدنی رحمہ اللہ ایک تو اس لیے کہ ان دونوں بزرگون کی خدمات کا سلسلہ کچھ وسیع ہے دوسرا اس لیے کہ مولانا عبدالرحمن کے متعلق میرے پاس اتنا مواد موجود ہے کہ وہ ایک جلد سے زیادہ ہے ۔ اس لیے میں نے یہی مناسب خیال کیا ہے کہ سر دست ان دونوں بزرگوں کے علاوہ خاندان کا تذکرہ شایع کردیا جائے اور بعد میں دوسری جلد میں ان اکابر کا اور جامعہ محمدیہ کا مفصل تذکرہ کر دیا جائے تاکہ اس موضوع کے تمام گوشے خوب خوب واضح ہو جائیں ۔(الفیوض المحمدیہ ص: ۱۴)

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment