عرض ناشر ۔امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کی فقیہانہ بصیرت

تالیف : حافظ ریاض عاقب دنیا پوری حفظہ اللہ

عرض ناشر
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ امابعد :
اللہ تعالی نے صحیح بخاری کی محبت دل میں بچپن سے ہی پیدا فرمادی تھی ۔اس کتاب کی خدمت کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہوں ۔اپنی زندگی کا ایک لمبا حصہ اس کتاب کی خدمت کے لیے وقف کررکھا ہے اسی خدمت کے پیش نظر ہم نے ایک عظیم پروجیکٹ ’’مؤسسہ لخدمۃ صحیح البخاری ‘‘ بھی قائم کررکھا ہے ۔جس کے اہداف ہمارے پیش نظر درج ذیل ہیں ۔
: شیوخ الحدیث کی صحیح بخاری کی شروحات شائع کرنا
۲: دفاع صحیح بخاری پر علماء کرام کی قدیم وجدید کتب عام کرنا
۳: صحیح بخاری کی مشکل عبارتوں کے حل پر کتب منظر عام پر لانا
۴: صحیح بخاری کے مشکل الفاظ پر مشتمل لغت تیار کرنا
۵: صحیح بخاری کے منہج پر کتب شائع کرنا
۶: صحیح بخاری کے رواۃ پر کتب شائع کرنا
۷: صحیح بخاری کے تراجم اور معلقات پر کام کرنا
۸: صحیح بخاری کا درسی حاشیہ شائع کرنا
زیر طبع شروحات صحیح البخاری :
۱:منحۃ الباری شرح صحیح البخاری افادات شیخ الاسلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ
مرتب :مولانا محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ
)پہلی دو جلدیںشائع ہو چکی ہیں (
۲:ضیاٗ الباری شرح صحیح البخاری افادات فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن الضیاء حفظہ اللہ استاذ الحدیث مدرسہ تعلیم القرآن و الحدیث جھنگ ۔
مرتب مولانا احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ مدیر التعلیم جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور
(دو جلد یں کمپوز ہو چکی ہیں تیسری جلد پر کام جاری ہے ۔مکمل شرح کی بیس جلدیں بنیں گی ،ان شاء اللہ )
۳:تقریر چھتوی علی صحیح البخاری افاداتشیخ الحدیث مفتی اعظم محمد عبداللہ امجد چھتوی رحمہ اللہ (یہ عظیم شرح کمپوزنگ ہو چکی ہے ۔یہ فوائد ایک ضخیم جلد پر مشتمل ہیں (
۴:شرح صحیح البخاری از افادات شیخ الحدیث عبدالعزیزعلوی حفظہ اللہ
اس شرح کی ریکارڈنگ پر کام شروع ہو چکا ہے ۔
۵: انوار القلوب للقاری بفوائدصحیح البخاری از محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی (راقم الحروف)
مزید کئی ایک شیوخ الحدیث کے صحیح بخاری پر فوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔
اعلان : کسی کے پاس صحیح البخاری کے متعلق کوئی بھی چیز تحریر یا ریکارڈنگ کی شکل میں ہو ہمیں پہنچائیں ہم اعلی معیار پر شائع کریں گے ان شاء اللہ ۔
اللہ تعالی کی توفیق خاص کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ۔آپ اس عظیم پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیں۔
مرکزالتربیۃ الاسلامیۃ فیصل آباد کے میرے کلاس فیلو ، فاضل بھائی محترم المقام حافظ ریاض عاقب اثری دنیا پوری حفظہ اللہ کی قیمتی کتاب ’’ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی فقیہانہ بصیرت‘‘بھی موسسۃ کے تحت شائع کی جارہی ہے ۔جو ایک قیمتی اور اپنے باب میں منفرد کاوش ہے ۔ اللہ تعالی موصوف کو صحت و ایمان والی زندگی عطافرمائے اور انھیں نرینہ اولاد سے نوازے ۔آمین ۔اس کتاب کو مصنف ،ناشر اور موسسہ کی کابینہ و معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین
العبدالفقیر الی اللہ الغنی
محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور
خادم مؤسسہ لخدمۃ صحیح البخاری
25.5.2018

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment