جامعہ کے معاون نذیر احمد فوجی گیس والے آف کھڈیاں وفات پا گئے

مرحوم فوجی صاحب ہمارے جامعہ امام احمد بن حنبل قصور کے شعبہ حفظ کے استاد قاری سیف اللہ صاحب کے بہنوئی تھے
ان کی رہائش مکہ ٹاون ،کھڈیاں میں تھی
بہت خوش اخلاق تھے ،فوج سے سے ریٹائرڈہونے کے بعد نورپور نہر میں گیس کا کاروبار کرتے تھے ۔
گزشتہ روز بروز سوموار بعد نماز مغرب نور پور سے کھڈیاں اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر تیل ختم ہونے کی وجہ سے مین سڑک کے درمیان کھڑا تھا ۔مرحوم اس ٹرالے کے ساتھ ٹکرا گئے ،سر پر شدید چوٹ آئئ اور اللہ کو پیارے ہوگئے ۔
جامعہ امام احمد بن حنبل قصور کی گیس مرحوم فوجی صاحب سے ہی آتی تھی اور ہر دفعہ خود کہتے تھے کہ پیسے جب آپ کے پاس ہوں گے بھیج دینا کوئی بات نہیں ۔
آج ۲۴ جنوری بروز سوموار دس بجے ان کی نماز جنازہ ہے ۔
اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس عطافرمائے ان کی بشری لغزشیں معاف فرمائے اور ان کے اہل و عیال کو صبر کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین
شریک غم :
انتظامیہ و طلبہ جامعہ امام احمد بن حنبل

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment