ضیاٗ الباری شرح صحیح البخاری

یہ عظیم شرح بیس جلدوں پر محیط ہے جس کی پہلی جلد مقدمہ پر مشتمل تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔

شیخ عبدالرحمن ضیاٗ حفظہ اللہ متبحر عالم دین ہیں جن کو اللہ تعالی نےعلوم و فنون میں اعلی درجے کا رسوخ عطافرمایا ہے ۔

جلد دوم کمپوزنگ ہو رہی ہے ۔

جلد سوم ریکارڈنگ سے تحریر کی جارہی ہے

یہ محنت طلب کام شیخ صاحب کے شاگرد رشید مولانا احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ۔

احسان صاحب کو بندہ ناچیز نے ہی ۲۰۱۴؁ میں شیخ عبدالرحمن ضیاٗ صاحب سے صحیح بخاری پڑھنے کے لیے جھنگ بھیجا اس سال شیخ صاحب نے نہایت تفصیل کے ساتھ صحیح بخاری پڑھائی صبح سے لے کر ظہر تک صرف بخاری ہی پڑھاتے رہے ۔

میری احسان صاحب کو تلقین تھی کہ اس کو مکمل ریکارڈنگ کرنا ہے وہ اہتمام کے ساتھ ریکارڈنگ کرتے رہے ۔

آج الحمدللہ لمبا عرصہ محنت کےبعد جامع المنقول و المعقول کے افادات ضیاٗ الباری شرح صحیح البخاری کے نام سے قارئین تک پہنچانے کی کوشش میں ہیں ۔

اللہ تعالی ہمارے اس عمل کو قبول فرمائے اور معاونین کے لیے اس عظیم شرح کو صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین

طالب الدعوات :

محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

03024056187

سد۸

About the author

ibnebashir

1 Comment

Click here to post a comment