کفالۃ العلماٗ کے اہداف و مقاصد

 

 

یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ علماء کرام جن کی تکریم کا حکم ہمارے پیغمبر ﷺ نے دیا ۔

جو انبیاء کے وارث ہیں ۔ان کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں ۔شاید کسی بھی طبقہ کے اس قدر کم وظیفے نہیں ہیں جتنے علماء کرام کے ہیں !!
اس کمی کو شدت سے محسوس کیا جاتا ہے لیکن علماء کرام کے تحفظ کے لیے یا ان کی ضروریاتِ زندگی پوری کرنے کے لیے کوئی بھی قدم نہیں اٹھاتا۔
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم نے کفالۃ العلماء کا شعبہ قائم کیا ہے جس کے درج ذیل مقاصد ہیں :
علماء کرام باعزت زندگی گزاریں اور فکر معاش سے بے پرواہ ہو کر دین کا کام کریں
مستحق علماء کرام کے ساتھ باعزت طریقے سے تعاون کرنا
ساری عمر دین کی خدمت کرنے والوں کا بڑھاپے میں خصوصی خیال رکھنا
علماء کی تمام جائز ضروریات کو تحقیق کے بعد پورا کرنا
علماء کی اولاد کے گھر تعمیر کرنے یا اولاد کی شادی کرنے میں ان کا ہاتھ بٹانا
دینی کتب علماء تک پہنچانا تاکہ وہ تیاری کرکے دین کی تبلیغ کرسکیں
آئیں اس عظیم عمل میں ہمارا دست و بازو بنیں ۔آپ کا پیسہ مستحق علماء کرام تک پہنچے گا ۔ان شاء اللہ
مستحق علماء کی ہمیں اطلاع دیں ہم تحقیق کے بعد ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ان شاء اللہ
الداعی الی الخیر : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
مدیر جامعہ امام احمد بن حنبل ،بائی پاس چوک ،قصور و دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
Call & WhatsApp:03024056187
Email:ialhusainwy@gmail.com

 

About the author

ibnebashir

2 Comments

Click here to post a comment