دار ابن بشیر للنشر والتوزیع 

[urdu_text]

  1. اللہ تعالی کی توفیق سے سو سے زیادہ کتب لکھی جا چکی ہیں ، کئی ایک کتب ہم سلفی ریسرچ انسٹیٹوٹ برمنگھم ،لاہور کے تحت شائع بھی کر چکے ہیں۔الحمدللہ۔اور کئی ایک کتب اسی ادارے کے تحت شائع کی جارہی ہیں ۔ 
    اب دار ابن بشیر کے تحت بھی اپنی اور سلف کی نایاب کتب شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ہمارا ایک بہت بڑا پروجیکٹ جس پر کام جاری ہے ۔ 
    مؤسسۃ لخدمۃ صحیح البخاری 
    اغراض و مقاصد۱: شیوخ الحدیث کی صحیح بخاری کی شروحات شائع کرنا ۲: دفاع صحیح بخاری پر علماء کرام کی قدیم وجدید کتب شائع کرنا 
    ۳: صحیح بخاری کی مشکل عبارتوں کے حل پر کتب شائع کرنا ۴: صحیح بخاری کے مشکل الفاظ پر مشتمل لغت تیار کرنا 
    ۵: صحیح بخاری کے منہج پر کتب شائع کرنا ۶: صحیح بخاری کے رواۃ پر کتب شائع کرنا ۷: صحیح بخاری کے تراجم اور معلقات پر کام کرنا 
    ۸: صحیح بخاری کا درسی حاشیہ شائع کرنا 
    زیر طبع شروحات صحیح البخاری :
    ۱:منحۃ الباری شرح صحیح البخاری افادات شیخ الاسلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ 
    مرتب :مولانا محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ 
    )پہلی دو جلدیں شائع کرنے کے لیے سو فیصد تیار ہیں ۔مکمل شرح دس سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہو گی (
    ۲:شرح صحیح البخاری افادات فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن الضیاء حفظہ اللہ استاذ الحدیث مدرسہ تعلیم القرآن و الحدیث جھنگ ۔
    مرتب مولانا احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ مدیر التعلیم جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور
    (پہلی جلد کمپوز ہو چکی ہے دوسری پر کام جاری ہے ۔مکمل شرح کی بیس جلدیں بنیں گی ،ان شاء اللہ )
    ۳:تقریر چھتوی علی صحیح البخاری افاداتشیخ الحدیث مفتی اعظم محمد عبداللہ امجد چھتوی رحمہ اللہ )یہ عظیم شرح کمپوزنگ ہو رہی ہے ۔یہ فوائد ایک ضخیم جلد پر مشتمل ہیں۔ (
    ۴:شرح صحیح البخاری از افادات شیخ الحدیث عبدالعزیزعلوی حفظہ اللہ 
    اس شرح کی ریکارڈنگ پر کام شروع ہو چکا ہے ۔یہ عظیم ذمہ داری شیخ مدثر لطیف اثری مدرس جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور سرانجام دے رہے ہیں ۔
    مزید کئی ایک شیوخ الحدیث کے صحیح بخاری پر فوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔
    اعلان : کسی کے پاس صحیح البخاری کے متعلق کوئی بھی چیز تحریری یا ریکارڈنگ کی شکل میں ہو ہمیں پہنچائیں ہم اعلی معیار پر شائع کریں گے ان شاء اللہ ۔
    اللہ تعالی کی توفیق خاص کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ۔آپ اس عظیم پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیں۔
    زیر سرپرستی: شیخ الحدیث محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ شیخ الحدیث عبدالعزیزعلوی حفظہ اللہ محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ محدث العصر حافظ محمد شریف حفظہ اللہ شیخ الحدیث عبدالرحمن ضیاء حفظہ اللہ شیخ الحدیث ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف حفظہ اللہ
    مجلس شوری : ڈاکٹر حمزہ المدنی حفظہ اللہ شیخ نوشیرواں ابن ناصر حفظہ اللہ شیخ بلال احمد حفظہ اللہ
    محترم جناب محمد نصیر حفظہ اللہ محترم جنا ب منصور حفظہ اللہ محترم جناب محمد عثمان بن محمد عبداللہ حفظہ اللہ محترم جناب عامر شہزاد حفظہ اللہ الداعی الی الخیر : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی 
    مدیر جامعہ امام احمد بن حنبل ،بائی پاس چوک ،قصور و دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
    Call & WhatsApp:03024056187 Email:ialhusainwy@gmail.com

About the author

ibnebashir

Add Comment

Click here to post a comment